پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 فروری کو طلب، گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا۔ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہوگا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


