بھارت میں پولیس فائرنگ سے ایک کسان ہلاک

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے شہر ہریانہ میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 21 سالہ کسان ہلاک ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پنجاب کی کھنوری سرحد پر سراپا احتجاج کسانوں پر پولیس نے گولیاں اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں نوجوان کسان شوبھکرن سنگھ ہلاک ہوگیا اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔دوسری جانب بھارتی حکام نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز پولیس سے جھڑپوں کے دوران سر میں گولی لگنے سے 21 سالہ کسان کی موت ہوئی جب کہ جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد دلی چلو مارچ 2دن کیلئے معطل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں