وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کو ترکیہ کا اعلیٰ فوجی اعزاز وصول کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم انوارالحق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا ،اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میںنگران حکومت کے مختصر عرصے کے دوران اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کی ان تھک کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا،نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر عوام اور قومی مفاد کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسی سازی میں ملکی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر NI (M) کو پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے مابین تعاون کے حوالے سے ا±ن کی خدمات کے اعزاز میں حکومت ترکیہ کی جانب سے ”ٹرکش آرمڈ فورسز لیجئن آف میرٹ ( Turkish Armed Forces Legion of Merit)“ ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں