جی ڈی اے کا آج سندھ اسمبلی پر دھرنے کا اعلان ، کارکنوں کو پہنچنے کی ہدایت

کراچی(این این آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)جے یو آئی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم حقیقی نے آج(ہفتہ)سندھ اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کا اعلان کردیا، اتحادی جماعتوں کے رہنماں کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج بوگس الیکشن کے خلاف ہے جو مکمل طور پر پرامن ہوگا احتجاج میں رخنہ ڈالنے کی ہر مزموم کوشش کو ناکام بنایا جائیگا، آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے پانچوں جماعتوں کی دس رکنی مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا اس بات کا اعلان جی ڈی اے سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر صدرالدین شاہ راشدی، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا راشد محمود سومرو، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اجلاس کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس میں بوگس الیکشن کے خلاف مختلف تجاویز سامنے آئیں، جس پر مشاورت کے بعد پانچوں اتحادیوں کی دس رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو آئندہ کا روڈ میپ تیار کریگی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چھینے گئے عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک پرامن احتجاج جاری رہیگا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج بوگس الیکشن کے خلاف ہے الیکشن میں ووٹ کے نام پر نوٹ چلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں