پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا اہم ملزم طارق شفیع کا نام سی سی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے اہم ملزم طارق شفیع کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم ملزم طارق شفیع کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے طارق شفیع کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ کو ایک ہفتے میں رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں