بھارت کی اپنے فوجیوں کے یوکرائن جنگ میں شامل ہونیکی تصدیق

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ اس کے شہری روپیہ کمانے کے چکر میں روسی فوج کا حصہ بنے ہیں۔ اس وقت کم از کم 18 بھارتی روسی فوجیوں کے طور پر روسی محاذ پر موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت آگاہ ہے کہ اس کچھ شہریوں نے روسی فوج کی معاونت کےلیے ملازمت حاصل کی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت روسی حکام کے ساتھ اس معاملے میں مسلسل رابطے میں ہے کہ ان بھارتیوں کو جلد برخاست کر دیا جائے۔وزارت خارجہ بھارت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت نے شروع سے ہی اپنے شہریوں کو روس اور یوکرین کے تصادم سے دور رہنے کے لیے کہہ رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں