عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پر نسل کشی کے الزام بے بنیاد ہیں، امریکی وزیر خارجہ

ارجنٹائن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کو بے بنیاد الزام قرار دیدیا۔ ارجنٹینا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔ان سے پوچھا گیا کہ چین میں اقلیتوں سے سلوک نسل کشی ہے تو اسرائیل کا فلسطینیوں سےسلوک نسل کشی کیوں نہیں؟اس پر انٹونی بلنکن نے امریکی صحافی کے سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سب کچھ پہلے ہی تفصیل سے بتایا ہے، اب تفصیلات نہیں دہراﺅں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘تفصیل نہیں دہراﺅں گا کہ کیوں چین کو نسلی اقلیت کی نسل کشی کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت میں زیر سماعت اسرائیل پر نسل کشی کے بے بنیاد الزام سے متعلق کلیئر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں