اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 14 بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے دیر البلح میں وحشیانہ بمباری نے چار ماہ کے یاسر کی بھی جان لے گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے شیرخوار یاسر سمیت 14 معصوم بچوں دیگر 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر دوہرا معیار رکھنے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا انسانی حقوق کے علمبردار مغرب نے فلسطینیوں کی اموات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ ادھر ماہ رمضان میں مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی منصوبے پر حماس نے اسرائیل کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا ہے۔ دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے پیرس میں ہونے والی بات چیت میں 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ جنگ میں 6 ہفتوں کے وقفے اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔


