میکسیکو بارڈر کے ذریعے چینی تارکین وطن نے امریکا پر دھاوا بول دیا
نیویارک( آن لائن ) ہر ہفتے سان ڈیاگو میں چینی باشندوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ اکتوبر سے اب تک 21 ہزار سے زائد چینی تارکینِ وطن کو گرفتار کیا جاچکا ہے جو اس دوران گرفتار کیے جانے والے میکسیکن اور دیگر قومیتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 18 ہزار 700 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق امریکا کی بارڈر پولیس نے 2023 کے دوران 24 ہزار سے زائد چینی تارکینِ وطن کو گرفتار کیا۔اتنی بڑی تعداد میں چینی تارکینِ وطن کی آمد کو امریکا کی سلامتی کے لیے خطرے سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔چینی باشندے اکواڈور اور میکسیکو پہنچنے کے بعد امریکی سرحد پر کمزور مقامات تلاش کرکے ملک میں داخل ہو جاتے ہیں۔ چینی باشندوں کی آمد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


