منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی کی اہلیہ اور شریک ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی اور شریک ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔لاہور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی اورراسخ الہی سمیت دیگر کی ضمانتیں منسوخ کروانے کی پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت لاہورہائی کورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے شریک ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔پراسکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں قانون کے منافی منظور کیں، عدالت ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔عدالت عالیہ نے دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں