بھارت میں مال گاڑی بغیر ڈرائیور کے 70 کلو میٹر تک چلتی رہی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ڈرائیور کے بغیر مال گاڑی کا 70 کلومیٹر سفر۔ پٹری پر لکڑی کی رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹرین کو روکنے میں کامیابی مل گئی۔ بھارت میں اتوار کے روز لوگ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب بغیر ڈرائیور کے ایک مال بردار ٹرین کو جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ سے ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کی جانب دوڑتے ہوئے دیکھا۔ اس دوران یہ ٹرین تیز رفتاری کے ساتھ کئی اسٹیشنوں سے گزرتی رہی۔ محکمہ ریل کا کہنا ہے کہ ٹرین کو قابو میں کر لیا گیا اور اس کی وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ حکام نے بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ًساڑھے سات بجے اور نو بجے کے درمیان پیش آیا۔ یہ مال بردار ٹرین 53 ڈبوں پر مشتمل تھی، جس پر پتھر لدے ہوئے تھے اور یہ جموں سے پنجاب کی طرف جا رہی تھی۔ ٹرین میں عملے کی تبدیلی کے لیے یہ کٹھوعہ میں رکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں