سعودی عرب نے تخریب کاری میں ملوث 7 افراد کو پھانسی دیدی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے منگل کو تخریب کاری کے جرائم کے مرتکب پائے جانے والے سات افراد کو پھانسی دے دی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے رپورٹ کیا کہ "دہشت گرد تنظیموں اور اداروں کو قائم اور ان کی مالی معاونت کر کے یہ مجرم غداری کے مرتکب ٹھہرے۔ ان کی کارروائیوں سے ملک کے استحکام اور سلامتی کو خطرہ درپیش تھا۔ ” رپورٹ میں کہا گیا ایک خصوصی فوجداری عدالت نے ساتوں افراد کو موت کی سزا سنائی اور اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔
Load/Hide Comments


