الیکشن کے نام پر قوم کیساتھ مذاق کیا گیا،علی محمد خان

اسلام آباد (آن لائن) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا کہ الیکشن کے نام پر قوم کیساتھ مذاق کیا گیا،الیکشن پر اربوں روپے لگا کر کیوں ڈرامہ رچایا گیا،مریم نواز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھایا،میں انہیں مبارکباد ضرور دیتا لیکن پہلے مریم صاحبہ اپنی سیٹ تو جیت جاتی،2013 میں بھی نواز شریف کو ان کی سیٹ پر جا کر مبارکباد دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس الیکشن میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت سب بڑے سورمہ الیکشن ہار گئے تھے،مگر صبح ہونے تک حتمی نتائج میں سب کو الیکشن جتوا دیا گیا، کراچی کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے،پاکستان کو بچانا ہے تو جس کا میڈینٹ ہے اس کو دیا جائے،دھاندلی کے باوجود لوگوں نے نکل کر فسطائیت کا مقابلہ کیا،ہمارے چیئرمین کو جیل میں قید کر دیا گیا، پارٹی کا نشان واپس لے لیا گیا،تمام سختیوں کے باوجود عوام نے نکل کر جمہوریت کو ووٹ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں