اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا،نصراللہ زیرے

کوئٹہ (آن لائن)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے 8 فروری 2024ءکو ہونے والے دھاندلی زدہ فراڈ الیکشن میں دھاندلی اور انتخابی نتائج تبدیل کرنے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے موقع پر آج سہ پہر 3 بجے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا پشتونخو ا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سابق رکن بلوچستان اسمبلی نصر اللہ زیرے کا کہنا ہے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی سہ جماعتوں کے زیر اہتمام بقیہ نمبر 19 صفحہ 7 پر
دھاندلی زدہ فراڈ الیکشن جس میں حقیقی سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ چوری کرکے ہماری کامیابی کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہے اس ناروا عمل کے خلاف اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوران مظاہرہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں