بٹ کوائن کی قیمت 56 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

ماسکو ( آن لائن ) معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 56 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ تاس نے کوائن ڈیسک کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح ٹریڈنگ میں بٹ کوائن کی قیمت 9.68 فیصد اضافے کے ساتھ 56467 ڈالر پر پہنچ گئی جس کے بعد اس میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور یہ 56142 ڈالر کی سطح تک آگئی۔واضح رہے کہبٹ کوائن کی یہ قیمت 2 دسمبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں