8فروری کا الیکشن تاریخ کی سب سے دھاندلی زندہ انتخابات ہوئے،پشتونخوا میپ

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں پشتون بلوچ مشترکہ صوبہ بلوچستان کی 2024کے فراڈ ، دروغ ، دھاندلی زدہ ،انجینئرڈ الیکشن جس میں 8فروری کے عوامی حق رائے کے برخلاف 9فروری کو نتائج کے اعلانات اور تمام صوبے میں ہارنے والوں کو اکھٹا کرکے گذشتہ 15سال سے عوامی مینڈیٹ کے بڑے چور اور کرپشن ، رشوت خوری کے بے تاج بادشاہ کی سربراہی میں پہلا منعقدہ اجلاس اور حلف برداری صوبے کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق اور چوروں سے چوروں کے سرغنہ کے ذریعے حلف لینے کے عمل پر تمام صوبہ ششدر ہو کر رہ گیا ہے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے خلاف سنگین مذاق کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 9فروری کو عوام کی حق رائے دہی کی ملک بھر میں چوروں ، لٹیروں ، ڈر گ مافیا اور منشیات کے سمگلرز کی رشوت خوری سے فارم 45کے نتائج کو فارم 47پر تبدیل کرکے ہارنے والوں کے جیت کا اعلان کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے اس مکروہ ناروا عمل سے تمام ملک پر سکنہ طاری ہوگیا تھا جو اب تک جاری ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرانوں اور جہانی طور پر تنہائی سے دوچار ریاست پاکستان کا وقار مزید مجروح کیا گیا اور بحرانوں کو گہرا سے گہرا تر کرنے کا دانستہ عمل پاکستان کے عوام کی حق رائے دہی اور آئین کی پائمالی کے سوا کچھ نہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس الیکشن سے یہ امید وابستہ کی گئی تھی کہ صاف اور شفاف الیکشن سے ایک حکومت تشکیل ہوگی جس کی حمایت اور عوام کی آئینی حق رائے دہی کیلئے ہوگی ۔ جس کے نتیجے میں سیاسی استحکام آجائیگا ، ملک کی سیاسی استحکام ، جمہوری عمل کی پائیداری ، عوام کے اعتماد اور تمام دنیا میں ملک کی وقار بحال ہوگی اور عالمی تنہائی کا خاتمہ ہوگا ۔لیکن بدقسمتی سے حالیہ فراڈ ، دروغ ، دھاندلی زدہ ،انجینئرڈ الیکشن جس میں 8فروری کے عوامی حق رائے کے برخلاف 9فروری کو نتائج کے اعلانات کیئے گئے جو عوام کے ہر چوراہیں پر احتجاج کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ عدم سیاسی استحکام کے سوا کچھ نہیں ۔ بیان میں عوامی مینڈیٹ کے سب سے بڑے چور سے اسمبلی کا ابتدائی اجلاس اور چوری کے مینڈیٹ والوں سے حلف پر تمام صوبے میں مداخلت کی فضاءہے ملک اور صوبے کے عوام حیران ہیں کہ ایک جانب ایک پارٹی کا بڑا مینڈیٹ چور اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہا ہے دوسری جانب اسی پارٹی کا صوبائی صدر اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں ۔اس طرح ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری کے شکار عوام اور تمام دنیا حیرانگی سے ششدر ہوکر رہ گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں