گوادر میں بارش سے تباہی، لوگ گھروں میں محصور، راشن ختم، متاثرین کا میرین ڈرائیو روڈ پر دھرنا

گوادر (انتخاب نیوز) طوفانی بارشوں کے بعد تین دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب نہیں ہوسکی۔ تھانہ وارڈ کے مکینوں نے احتجاجاً میرین روڈ بلاک کردی۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، حسین واڈیلہ موقع پر پہنچ گئے۔ میر کاروان کے سربراہ میر ارشد کلمتی بھی موجود۔ تین دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب نہیں ہوسکی۔ لوگ محصور ہیں، کھانے پینے کی اشیاءکی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی داخل ہونے کے سبب کسی بھی وقت منہدم ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں گوادر میں بارش سے متاثرہ علاقہ مکینوں نے میرین ڈرائیو روڑ بند کردیا۔ تھانہ وارڈ اور سول اسپتال وارڈ کے علاقہ مکین گزشتہ 2 گھنٹوں سے روڑ بند کر احتجاجاً دھرنے دیے بیٹھ گئے، اب تک ضلعی انتظامیہ، بلدیہ میونسپل کمیٹی گوادر کی جانب سے لوگوں کی امداد اور نکاسی آب کے لیے کوئی مشینری نہیں پہنچائی گئی اور نہ ہی ان سے مذکرات کے لیے کوئی پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں