نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی مولوی نور اللہ کا پشتو زبان میں اظہار خیال
کوئٹہ(یو این اے )رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ کا اسمبلی میں پشتو زبان میں اظہار خیال ،اسپیکر کی اردو میں بات کرنے کی تلقین کی جس پر مولوی نور اللہ نے کہاکہ قانونی طور پر پشتو میں بات کرنے کی کوئی ممانعت نہیں۔گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کااجلاس ہوا اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آزاد رکن اسمبلی مولوی نور اللہ نے پشتو میں اظہار خیال کیا جس پراسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے مولوی نور اللہ کو اردو میں بات کرنے کی تلقین کی اورکہاکہ آپ کو اچھی اردو آتی ہے اردو میں بات کرے ، پشتو میں بات کروگے تو ایوان میں باقی لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی ، مولوی نوراللہ نے کہاکہ ہم بلوچ اور پشتون اپنی زبانیں اسی لئے بھول گئے کہ اس میں بات نہیں کرتے ، قانونی طور پر پشتو میں بات کرنے کی کوئی ممانعت نہیں اور مولوی نور اللہ آزاد رکن مولوی نور اللہ نے پشتو میں بات جاری رکھی۔


