غزہ جنگ بندی پر سعودی عرب اور دیگر ممالک اسرائیل کوتسلیم کرنے پرتیار ہیں، جو بائیڈن

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے،سعودی عرب اور دیگرممالک غزہ میں جنگ بندی پراسرائیل کوتسلیم کرنے پرتیار ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں امن کے حوالے سے پہلے یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ رمضان قریب ہیں اور اسرائیل نے اس دوران بمباری نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں سعودی عرب اور دیگر ممالک اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی سے اس سمت میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جس پر سعودی عرب، اردن، مصر سمیت دیگر ملک اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں