کولمبیاکے صدر گستاو پیٹرو نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری معطل کر دی
بگوٹا(صباح نیوز)کولمبیانے غزہ میں امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری روک دی۔کولمبیاکے صدر گستاو پیٹرو نے امدادی اشیا کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو قرار دیتے ہوئے احتجاجا اسرائیل سے اسلحے کی خریداری کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر گستاو پیٹرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ خوراک لینے کے لیے پہنچنے والے 100 سے زائد فلسطینیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نے گولیاں چلوائیں جس سے ہولوکاسٹ کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔انہوں نے غزہ میں امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کو نسل کشی قرار دکہا کہ چاہے عالمی طاقتیں تسلیم کریں یا نہ کریں،عالمی برادی کو چاہیے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تعلقات منقطع کردیں۔


