زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا، ماہرین نے بتادیا

دبئی(این این آئی) شعبان اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور مبارک ترین مہینے رمضان کی آمد آمد ہے جس کا چاند دیکھنے کے لیے اسلامی ممالک نے خصوصی انتظامات کیے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوں گے اور شہادتیں جمع کی جائے گی لیکن کیا اس دن چاند نظر آجائے گا اور پہلا رمضان 11 مارچ کو ہوگا؟ماہرین فلکیات اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے نمودار ہونے کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں