سردی کے باعث سندھ اور بلوچستان میں گیس پریشر کم رہنے کا خدشہ

کراچی (این این آئی)رواں ہفتے سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر کم رہنے کا خدشہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی میں سردی کے سبب گیس کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نعمت بسال گیس فیلڈ سے مکمل 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کے مطابق گیس کی مکمل بحالی نہ ہونے کے باعث گیس پریشر کم رہنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں