کراچی میں کورونا کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 22 ہوگئی

کراچی: کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے ا?نے کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں