پسنی میں پانی کا مصنوعی بحران،عوام ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور
پسنی (نامہ نگار) شادی کور ڈیم پانی سے لبریز ہونے کے باوجود شہریوں کو پانی سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔ محمکہ پبلک ہیلتھ پسنی کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں کربلا کا منظر۔ پسنی کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے شکایات کرتے ہوئے بتایا کہ محمکہ پبلک ہیلتھ پسنی جان بوجھ کر شہریوں کو پانی سپلائی نہیں کررہی ہے اور کچھ محلوں میں گزشتہ دو مہینے سے پانی سپلائی نہیں کئی گئی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں ہم ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران اپنی من مانیوں اور ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔ کبھی کوئی بہانہ کرتے ہیں حالانکہ شادی کور ڈیم میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے۔
Load/Hide Comments


