گوادر کے سیلاب متاثرین کا ساتھ دینا ہمارا قومی فریضہ ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ
گوادر (انتخاب نیوز) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے گوادر میں ریلیف کیمپ سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ گوادر میں سیلاب زدگان کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اتحاد مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان مشکل حالات میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ دینا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اتحاد مہم کے تحت ان تین دنوں میں پورے بلوچستان میں امدادی کیمپ لگائے گی۔ ہم بلوچ قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے منتظمین سے رابطہ کریں اور ہمیں زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کریں تاکہ ہم ان کی مدد کر کے آفت زدہ علاقوں تک پہنچ سکیں۔
Load/Hide Comments


