صوبائی اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، سرفراز بگٹی نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)ملک کی باقی اسمبلیوں کی طرح بلوچستان اسمبلی میں بھی صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اراکینا سمبلی ظہور بلیدی اور علی مدد جتک کو آصف زرداری کا پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے 64 اراکین ووٹ ڈالنے کے لیے اہل ہیں جب کہ بلوچستان اسمبلی ارکان کا ایک ووٹ ایک ہی شمار ہوگا۔دیگر اسمبلیوں کے ووٹوں کی تعداد بلوچستان اسمبلی کے ووٹوں کے برابر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


