مرکزی عہدیدار کے گھر چھاپہ، بھائی اور کزن کی گمشدگی قابل مذمت ہے، بی ایس او

کوئٹہ (پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین بالاچ قادر نے کہا ہے کہ بی ایس او کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری ابوبکر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے بڑے بھائی کو کزن سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔ بلوچستان بھر میں تنظیمی ساتھیوں کو سیاسی جدوجہد ترک کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ خاران، پَنجگور اور گوادر میں تنظیمی ذمہ داران کو مختلف اداروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ ابوبکر بلوچ کے گھر پر چھاپہ اور ان کے بھائی کی جبری گمشدگی کھلی تخریب کاری ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سردار عطااللہ مینگل کے فکری ونظریاتی وارث ہوکر پرامن سیاسی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ریاستی ادارے سیاسی کارکنوں اور انکے رشتہ داروں کو ہراساں کرنا بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں