عرب امارات کی ریاستوں میں موسلا دھار بارش، پروازیں منسوخ

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ اور عجمان میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور ندی نالے بپھر گئے۔ بارش کے باعث دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی، دبئی جانے والی کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں،کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ بھیج دیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ بارش کے باعث دبئی میں ہونے والا متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں