بڑی ایٹمی طاقتوں نے مزید تجربوں کی تیاریاں شروع کردیں

پیانگ یانگ(این این آئی)آثار و شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا، چین اور روس مزید ایٹمی تجربوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت بھی مزید ایٹمی تجربے کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلیٹن آف دی ایٹمک سائنٹسٹس نے ایک رپورٹ میں بتایاکہ ایٹمی طاقتیں اپنے ایٹمی اسلحہ خانے کو مزید مستحکم کرنے پر متوجہ ہیں۔ امریکا نے نیواڈا میں ایٹمی تجربوں کے لیے مختص سائٹ کی توسیع شروع کردی ہے۔شمالی کوریا نے بھی ایک اور ایٹمی تجربے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ شمالی کوریا اکیسویں صدی میں ایٹمی تجربے کرنے والا واحد ملک ہے۔ایٹمی امور میں یورپی پارلیمںٹ کے مشیر اور نیوکلیئر سیکیورٹی ایکسپرٹ فرانکوئی دایاز مورن کہتے ہیں کہ کمپریہینسیو ٹیسٹ بین ٹریٹی (سی ٹی بی ٹی) کے تحت ایٹمی تجربات پر پابندی ہے تاہم تینوں بڑی ایٹمی طاقتیں (امریکا، روس اور چین) مزید ایٹمی ہتھیاروں کی آزمائش کے موڈ میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں