عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، عمان میں بھی طوفانی ہواں اور موسلادھار بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ابو ظبی، فجیرا اور العین میں موسلادھار بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، خراب موسم کے باعث ابوظبی میں تمام پارکس کو بند کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ابوظبی، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ اور عجمان میں علیحدہ علیحدہ شدت کے ساتھ بارش ریکارڈ کی۔دبئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں