رشی سونگ کی ساس سدھامورتی کی راجیہ سبھاکےلئے نامزدگی کردی گئی
نئی دہلی (آن لائن )برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی ساس سدھا مورتی کو بھارتی پارلیمنٹ میں خدمات انجام کے لئے نامزد کیا گیا ہے جس نے اپنے ارب پتی شوہر کی کاروباری کمپنی میں رہتے ہوئے انسان دوستی کے لئے کام کرنے کی تکمیل کی اب بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سفارش پر راجیہ سبھا کے لئے نامزدگی پائی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 73 سالہ سدھا مورتی، انفوسس فاﺅنڈیشن کی سابق چیئر پرسن ہیںجبکہ ان کے شوہر 4.7 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں۔ این آر نارائن مورتی نے 1981 میں مشترکہ طور پر فاونڈیشن کی بنیاد رکھی تھی۔
Load/Hide Comments


