کینیڈامیں سکھ لیڈرہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فوٹیج وائرل ہوگئی
ٹورنٹو(این این آئی) کینیڈا میں 9ماہ قبل خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کی فوٹیج منظرِعام پر آگئی۔ کینیڈا نے الزام لگایا تھا کہ یہ قتل بھارتی ایجنٹس نے کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بھی در آئی تھی۔ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں سرے کے مقام پر قتل کیا گیا تھا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاکی رنگ کے منی ٹرک میں ہردیپ سنگھ نِجر کو ایک پارکنگ لاٹ کے مین گیٹ پر قتل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


