متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں بارشوں نے سیلابی شکل اختیار کر لی، حفاظتی ہدایات جاری

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں شدید بارشیں جاری، بارشوں کے بعد ندی نالے بپھرنے سے دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی، خراب موسم کے باعث دبئی جانے والی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ کو بھیج دیا گیا۔بارشوں کے باعث کئی ریاستوں جن میں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ اور عجمان کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔بارش کے باعث دبئی میں عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں