خضدار، مقتول حاجی علی حسن محمد حسنی کے ورثا کا احتجاج، قومی شاہراہ سنی عوامی کے علاقے سے بلاک
خضدار (بیورورپورٹ )خضدار ہفتہ اور اتوار کی شب بازگیر خضدار میں گھر گھس کر قتل کرنے والے حاجی علی حسن محمد حسنی کے ورثاءنے روڈ بلاک کردیا ہے اور لاش کے ہمراہ دھرنا شروع کردی ہے کاروباری رہنماکے قتل کے خلاف روڈ بلاک اور قومی شاہراہ کو سنی عوامی کے ایریاسے بلاک کردیا گیاہے ۔لوااحقین لاش کو روڈ پر رکھ کر احتجاج کررہے ہیں حاجی علی حسن محمد حسنی کو ان کے گھر میں گھس کر ملزمان نے قتل کردیا اور باآسانی فرارہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقتول ایک کاروباری شخصیت تھے اور جھالاوان سبزی مارکیٹ یونین کے صدر تھے درجن بھر مسلح افراد نے ان کے گھر میں گھر انکے گھر کی لوٹ مار کی اور مزاہمت پر انکو قتل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


