پاکستانی معیشت کھوکھلی ہوچکی ،70ارب کی فوری ضرورت ہے ، احسن اقبال

نارووال( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے 700 ارب روپے کی ضرورت ہے ،،ملک ادھار پر چل رہاہے ، پاکستان کی معیشت کھوکھلی ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی نے چار سالوں میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے، اب معیشت کو نئے سرے سے کھڑا کرنا ہوگا، ہم قرضہ لینے کے لیے مجبور ہیں ،قرضہ لینا دانشمندی نہیں کہ قرض پرقرض لیے جائیں، دو سال لگ جائیں گے ہم اپنے پاﺅں پر کھڑے ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب ملک کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوتا جو بھی سہولت دے گے قرض اٹھا کر دےں بقیہ نمبر27صفحہ7پر
گے، اگلے دو سالوں میں پیداواری صلاحیت اور آمدنی میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں