خواتین مودی زندہ باد کہنے پر شوہر کو کھانا نہ دیں، اروند کچری وال کی اپیل

نئی دہلی (این این آئی)دہلی کے وزیرِ اعلی اروند کیجری وال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر وزیر اعظم مودی زندہ باد کا نعرہ لگائے تو اسے کھانا مت دو۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی میں مکھیہ منتری مہیلا سمان یوجنا کے تحت مہیلا سمان سماروہ سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے کہا کہ ہم نے بجلی اور بس کا سفر مفت کردیا ہے۔ اب دہلی میں ہر عورت کے لیے ہزار روپے کی اسکیم لائی جارہی ہے۔ مودی سرکار نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟دہلی کے وزیر اعلی نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کرنے والی خواتین سے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین سے کہیں کہ اروند کیجری وال تمہارا بھائی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تمہارے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں