غیر ملکی تیارے میں خرابی کے باعث حادثہ، 50سے زائد مسافر زخمی

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والے مسافر طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اچانک زور دار جھٹکے کے باعث 50 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں، مسافروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ کی طرف جانے والی چیلین فلائٹ بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر میں دوران پرواز اچانک تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑاجس کے بعد مسافر طیارے کو فورا آکلینڈ کے ائیر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا، تاہم زور دار جھٹکے کے باعث 50 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہیٹو ہون سینٹ جان اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ایک مسافر کی جانب سے دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ طیارہ ڈرامائی انداز میں چند سیکنڈز کے لیے نیچے کی جانب کو ہوا، جس سے تقریبا 30 سے زائد مسافر چھت سے ٹکرا گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں