امریکی صدر کی تقریر کے دوران فلسطین کی حمایت میں نعرے ، جوبائیڈن حیران و پریشان

اٹلانٹا (آئی این پی) امریکی شہر اٹلانٹا میں امریکی جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔ فلسطین کے حامی کارکن نے نعرے لگائے کہ صدر جو بائیڈن تم ایک آمر ہو، فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے اور تم چپ ہی نہیں بلکہ اس کی حمایت بھی کر رہے ہو۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کی تقریر شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد احتجاج کرنے والے شخص نے چیخ کر کہا کہ تم کیا کرنے جا رہے ہو، ہزاروں فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب غزہ شہر کے علاقے بیت لاہیہ میں اسرائیلی جنگی طیارے کی بم باری کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ابو نصر خاندان کے گھر پر بمباری کی جس میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں