آئی ایم ایف مشن 14 سے 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ مذاکرات کرے گا

اسلام آباد(آن لائن)آئی ایم ایف مشن 14 سے 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ مذاکرات کرے گا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے کل رات پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف مشن اور اقتصادی ٹیم کے درمیان چار دن تک مذاکرات ہوں گے ،آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام سے بات چیت کرے گا،آئی ایم ایف مشن ایف بی آر، اسٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن، پیٹرولیم ڈویڑن سے مذاکرات کرے گا،وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن اور اقتصادی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرضہ پروگرام کے لیے بات چیت شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں