چینی موبائل کمپنی نے پہلی الیکٹرک گاڑی تیار کرلی، لانچنگ تقریب 28 مارچ کو ہوگی
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی موبائل کمپنی شاو¿می نے پہلی الیکٹرک گاڑی کے ماڈل کی ڈیلوری کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاو¿می کی جانب سے مارکیٹ میں الیکٹرک کار ماڈل ایس یو 7 کی ڈیلوری کا اعلان دنیا کی بڑی آٹو مارکیٹ میں کیا ہے۔ چین کے پانچویں بڑے موبائل فون میکر کمپنی کی جانب سے کہنا تھا کہ ملک میں 59 اسٹورز ہیں اور 29 شہروں سے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے لانچنگ تقریب 28 مارچ کو ہوگی، جس میں الیکٹرک کار کے اسٹکر ٹیگ کا اعلان کیا جائے گا۔ کپمنی کے سی ای او لی جون کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے 5 بہترین آٹو میکرز میں شامل ہونے کے لیے جستجو کر رہے ہیں۔ جبکہ سی ای او نے اسپیڈ الٹرا 7 (ایس یو 7) کو ’س±پر الیکٹرک موٹر ٹیکنالوجی‘ قرار دے دیا ہے، جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ ایکسلیریشن اسپیڈ ٹیسلا اور پورشی کی الیکٹرک گاڑیوں سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ گاڑی کا آپریٹنگ سسٹم شاو¿می موبائل فونز سے مماثلت رکھتا ہے، جس سے شاو¿می کے پرانے کسٹمرز بھی اس جانب متوجہ ہوں گے۔ واضح رہے چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جنوری اور فروری کے مہینوں میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ 2023 میں 21 فیصد اضافہ ہوا تھا۔


