ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا دورہ جرمنی، حماس سے تعلقات کا دفاع
کواالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اسرائیل کے کٹر حامی جرمنی کے دورے کے دوران فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ اپنے ملک کے مسلسل تعلقات کا دفاع کرنے پر مجبور ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انور سے بار بار حماس کے ساتھ ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات اور جنگ پر موقف کے بارے میں پوچھا گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملائیشیا کے روابط حماس کے سیاسی ونگ کے ساتھ ہیں اور مزید کہاکہ میں اس کے بارے میں کوئی معذرت نہیں کرتا۔
Load/Hide Comments


