روس کا فوجی طیارہ تباہ،15ہلاک ہوگئے
ماسکو(آن لائن) روسی فوج کا مال بردار طیارہ انجن میںآگ لگنے کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور جہاز میں موجود تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مال بردار فوجی طیارے نے آئیون وہ کے علاقے سے پرواز بھری تھی۔ جہاز میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے۔جس مقام پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا وہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک ہے تاہم روسی فوج نے اس حادثے میں دہشت گردی یا یوکرینی فوج کی کارروائی کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں ہی طیارے کے ایک انجن میںآگ لگ گئی تھی اور پھر طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر سرچ ٹیم کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا گیا۔
Load/Hide Comments


