منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، تربت ٹریفک حادثے میں مستونگ کا رہائشی جاں بحق
منگچر، تربت (انتخاب نیوز) سور جمندزئی منگچر میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جس کی شناخت،محمد بلال ولد منظور احمد لانگو سے ہوئی جن کو رات گئے سور جمندزئی کے ایریا میں قتل کرکےلاش گاں کے قریب پھاڑ کے نزدیک رکھ کر فرار ہوگئے۔مقامی انتظامیہ لیویز کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضہ میں کرکے قلات ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کو دیں کر مزید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں ایم 8شاہراہ پر دشت بیری چاہ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں مستونگ کا رہائشی عبدالحکیم ولد سمیع اللہ جان بحق ، لیویز ذرائع کے مطابق تربت گوادر ایم 8شاہراہ پر بیری چاہ دشت کے قریب مزدا ٹرک نے پرو بکس کار کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور عبدالحکیم ولد سمیع اللہ ساکن مستونگ موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، نعش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔


