آسٹریلیا میں 1912ء سے نصب ملکہ وکٹوریا کا مجسمہ توڑ دیا گیا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں برطانیہ کی تاریخی شخصیات کی یادگاروں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ آسٹریلوی شہر جیلونگ (Geelong) میں 1912ءسے نصب ملکہ وکٹوریا کا مجسمہ توڑ دیا گیا۔ مسجمہ توڑنے والوں نے مجسمے پر ’دی کالونی کین فال‘ (the colony can fall) کے الفاظ بھی تحریر کر دیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے بھی سڈنی اور میلبرن میں کیپٹن جیمز کوک کی تاریخی یادگاروں پر بھی حملے کیے جاچکے ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کو تلاش کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کے سابق سینیٹر ایرک ابیٹز کا کہنا ہے کہ حملہ آور عوامی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں