شاہی خاندان میں شادی کرنا اعصاب شکن تھا، کیٹ مڈلٹن
لندن(این این آئی) پرنسس آف ویلز، شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن نے پرنس ولیم سے شادی کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر بات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اعتراف کیا کہ ان کی صحت کے مسائل اور رہائش کے بارے میں تنازعات کے درمیان سماجی دباﺅ اور رِدعمل کو سنبھالنا اعصاب شکن تھا۔یاد رہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کو آخری بار کرسمس کے موقع پر دیکھا گیا تھا اور بعد ازاں اِن کے ونڈسر پیلس میں پیٹ کی سرجری کے بعد صحت یاب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ کیٹ مڈلٹن نے اس انٹرویو کے دوران جہاں اپنے فرائض اور شاہی ذمہ داریوں پر بات کی وہیں انہوں نے اپنی شاہی خاندان میں شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہی خاندان میں شادی کرنا ان کے لیے ایک اعصاب شکن تجربہ تھا۔
Load/Hide Comments


