شہریوں کے انخلاءمنصوبے کے بغیر رفح آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے، جان کربی
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ شہریوں کے انخلا کے واضح منصوبے کے بغیر رفح میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گی، عرب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو رفح میں حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہم اسرائیل سے رفح میں انسانی صورتحال کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع غزہ میں عارضی تیرتی بندرگاہ کو مکمل کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


