ٹک ٹاک پر پابندی لازم تو فیس بک بھی بند کی جائے، ٹرمپ
نیو یارک(آئی این پی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی لگانا کسی بھی اعتبار سے معقول اقدام نہ ہوگا۔اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوست میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی لگانا لازم ہے تو پھر فیس بک پر بھی پابندی لگائی جائے کیونکہ جمہوریت دشمن ہونے میں تو یہ بھی کم نہیں۔امریکا کے سابق صدر نے کہا کہ فیس بک حقیقی معنوں میں عوام دشمن ہے۔
Load/Hide Comments


