ماہ رمضان میں اسرائیلی جارحیت ، فلسطینی کیمپ پر حملہ، 36افراد جاں بحق
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے ماہ رمضان کا خیال بھی نہ کیا، غزہ میں حملے جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی فوج نے غزہ کے مہاجرین کیمپ پر حملہ کر دیا، غزہ کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی کہ تصیرت کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملوں سے 36فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب کیمپ کو نشانہ بنایا، حملے میںجاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، جبکہ ان میں حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


