موٹر وے کے سروس ایریا کی مسجد سے مسافر نمازی کا 3 لاکھ روپے کے جوتے چوری ہوگئے
ٹیکسلا (انتخاب نیوز) اسلام آباد پشاور موٹر وے کے ہکلا انٹر چینج کے سروس ایریا کی مسجد کے باہر سے مسافر نمازی کا 3 لاکھ روپے کا جوتا چوری ہوگیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تھانہ ٹیکسلا میں مسافر کی درخواست پر قیمتی اسپورٹس شو کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مسافر نے ہکلا انٹرچینج کے ریسٹ ایریا کی مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جوتے اتار کر رکھے تھے، جن کی قیمت ڈھائی سے تین لاکھ روپے تھی، جس شخص نے جوتے چرائے وہ خود بھی لگژری گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ آیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ مسافر نے سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرکے مسافر کی شناخت کرکے رابطہ کیا، مدعی کے مطابق جوتا چرانے والا غلطی ماننے کے باوجود جوتے واپس کرنے سے انکاری ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق جوتا چوری کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا تھا۔
Load/Hide Comments


