پولیو کیسز ، وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 11 اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور چمن سے پولیو کے 2کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 11اضلاع سمیت پنجاب اور سندھ میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مہم 25 تا 28 مارچ چلائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پولیو مہم پازیٹو سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جائے گی، آٹ بریک رسپانس پولیو مہم پنجاب، سندھ، بلوچستان میں چلے گی، 26 اضلاع میں 82 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 11، سندھ 8، پنجاب 7 اضلاع میں پولیو مہم چلے گی، فیصل آباد، خیرپور، قصور کے مخصوص ایریاز میں پولیو مہم چلے گی، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، قمبر، ڈی جی خان، ملتان، راجن پور،اوکاڑہ،فیصل آباد، قصور، رحیم یار خانمیں پولیو مہم چلے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، سبی ، حب، چمن، خضدار، کیچ، لسبیلہ، صحبت پور، نصیر آباد، جعفر آباد میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔واضح رہے کہ پہلا کیس تحصیل سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی کے 30 ماہ کے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس 1 سامنے آیا اعلامات 22 فروری کو ظاہر ہوئے تھے 28 فروری کو نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے۔یہ وائرس کوئٹہ میں 20 نومبر 2023 کے ماحولیاتی نمونے میں پایا گیا تھا۔دوسرا کیس چمن کے کلی حاجی فیض اللہ کے 52 ماہ کے بچے وائلڈ پولیو وائرس 1 سامنے آیا۔اعلامات 29 فروری کو ظاہر ہوئے تھے نمونے 3 مارچ کو لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔یہ وائرس 2 اکتوبر 2023 چمن سے ہادی پکیٹ سے لئے گئے ماحولیاتی نمونے سے ملتے جلتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی سے بچے کو 6 بار جبکہ چمن سے بچے کو 7 بار پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں